سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، وزیراعظم font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف  لکھتے ہیں کہ   یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں،  دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads