پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلےباز اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ
ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے
اپنے سینئرز اور ساتھیوں کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد اور دنیا بھر میں اپنے
چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
Azhar Ali – Thank you for your services to Pakistan cricket. ❤️ pic.twitter.com/QLKccoBzB2
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 16, 2022
کیریئر
اظہر علی نے 25 برس کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف 2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اب تک 96 میچز کھیلے اور 42.60 کی اوسط سے 7,030 رن سکور کیے، 19 سینچریاں اور 35 نصف سینچریاں بنائیں اور *302 سب سے بڑا انفرادی سکور رہا
اپنے کیریئر میں 53 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 36.90 کی اوسط سے 1,845 رن بنائے، 3 سینچریاں اور 12 نصف سینچریاں بھی بنائیں جبکہ بڑا انفرادی سکور 102 رہا
اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 237 میچز کھیلے، 39.46 کی اوسط سے 14,956 رن سکور کئے اور 43 سینچریوں کے علاوہ 67 نصف سینچریاں بھی سکور کیں
ڈومیسٹک کرکٹ میں خان ریسرچ لیبارٹریز، لاہور، لاہور ایگلز، لاہور لائنز، لاہور قلندرز، پاکستان اے، بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے ساتھ ساتھ سمرسیٹ اور وورسٹرشائر کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں
اپنے کیرئیر میں کبھی کبھار باؤلنگ بھی کی، ٹیسٹ میں 8، ایک روزہ انٹرنیشنل میں 4 جبکہ فرسٹ کلاس میں 49 وکٹیں حاصل کیں
واضح رہے کہ کہ سٹار کرکٹر نے یکم نومبر 2018 کو ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا
ریکارڈز
- انٹرنیشنل کرکٹ میں وائٹ بال کی سب سے پہلی سینچری سکور کی
- انٹرنیشنل کرکٹ میں ریڈ بال کی سب سے پہلی ڈبل سینچری بھی بنائی
- انٹرنیشنل کرکٹ میں پِنک بال کی سب سے پہلی ڈبل سینچری بنائی
- پِنک بال ٹیسٹ کی سب سے پہلی سینچری، ڈبل سینچری اور ٹرپل سینچری بنائی
- ایک ہی سال میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والا واحد پاکستانی کھلاڑی (2016)
- آسٹریلیا میں ڈبل سینچری کرنے والا واحد پاکستانی کھلاڑی
- میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ڈبل سینچری کرنے والا واحد مہمان اوپنر
- متحدہ عرب امارات میں ٹرپل سینچری بنانے والا واحد کھلاڑی
0 تبصرے