موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے انسان نے مختلف امراض کی تشخیص، ہنگامی و حادثاتی حالات سے نمٹننے کےلیے کافی حد تک ترقی کرلی ہے۔ نت نئی ایجادات اور جدید سہولیات نے ماضی میں ناممکن سمجھے جانے والے کام اب نہ صرف ممکن بلکہ آسان کردیئے ہیں۔ انسان تو انسان۔۔۔۔!!!!! انسان نے جانوروں کو بھی اپنی معاونت کےلیے سُدھا لیا ہے، جس کے بہت ہی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کیونکہ کئی جانور مختلف امور کی انجام دہی میں انسانوں کو بھی حیران کردیتے ہیں۔
"چوہے" بھی کچھ ایسا ہی کرنے والے ہیں جسے دیکھ کر انسان ششدر رہ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
تنزانیہ : "سوکوئن زرعی یونیورسٹی" میں "ہیرو ریٹسHero Rats"APOPO نامی NGO کا ایسا پراجیکٹ جس میں 170افریقی نسل کے چوہوں کو بارودی سرنگوں کی تلاش، "تپ دقTuberculosis (TB) " کی تشخیص اور زلزلہ زدگان کی فوری تلاش کرنےکی تربیت دی جارہی ہے اور اس کے حیران کن فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔
ایک انسانی ڈی مائنرکو میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ٹینس کورٹ کے برابر علاقے میں بارودی سرنگیں تلاش کرنے میں 4 دن تک لگ سکتے ہیں جبکہ ایک"ہیرو ریٹHero Rat" اتنی جگہ پر یہ کام30 منٹ میں سونگھنے کی حس کے ذریعے کرسکتا ہے ۔
![]() |
بارودی سرنگوں کی تلاش |
ایک لیب ٹیکنیشن کو ٹی بی کے 100 سیمپلز کی مائیکروسکوپی کرتے ہوئے 4 دن لگ سکتے ہیں جبکہ ایک"ہیرو ریٹHero Rat" 20منٹ میں 100 سیمپلز کی سکریننگ کرسکتا ہے۔
![]() |
ٹی بی کے سیمپلز کی سکریننگ |
I train these clever creatures to save victims trapped in collapsed buildings after earthquakes. We kit them out with a rat backpack, and train them to trigger a switch when they find a victim & come back for a tasty treat 🐀#herosnotpests #science #weirdjobs #WomenInSTEM pic.twitter.com/728IQv70NX
— Dr Donna Kean (@donnaeilidhkean) May 26, 2022
- 6-8 سال زندگی
- سونگھنے کی انتہائی تیز حس
- ذہین اور تربیت میں آسان
- مقامی طور پر وسیع پیمانے پر دستیاب
- بارودی سرنگوں کی تلاش میں انتہائی ہلکا وزن
- کھانا کھلانا، افزائش نسل اور دیکھ بھال کرنا انتہائی کم قیمت
0 تبصرے