میٹرک اور انٹر کی سطح پر نیا گریڈنگ سسٹم، پاسنگ مارکس میں اضافہ، اب سٹوڈنٹس کو فیل نہیں کیا جائے گا font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

میٹرک اور انٹر کی سطح پر نیا گریڈنگ سسٹم، پاسنگ مارکس میں اضافہ، اب سٹوڈنٹس کو فیل نہیں کیا جائے گا


انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی (IBCC) نے نئے گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی ہے ۔ نیا گریڈنگ سسٹم 10 نکات پر مشتمل ہے ۔ سیکرٹری IBCC ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ نئے گریڈنگ سسٹم کو 2025 تک ملک بھر میں نافذ کردیا جائے گا
نئے گریڈنگ سسٹم میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیے گئے ہیں جبکہ "فیل" کی اصطلاح کو بھی ختم کردیا گیا ہے، امتحانات میں ناکام ہونے پر سٹوڈنٹ کو "غیر تسلی بخش (Unsatisfactory)" قرار دیا جائے گا اور گریڈ F کی بجائے U  دیا جائے گا
10 نکاتی گریڈنگ سسٹم کے مطابق 95 سے 100 فیصد مارکس پر A++ گریڈ ہوگا، 90 سے 95 فیصد پر A+ گریڈ، 85 سے 90 فیصد پر A گریڈ ہوگا
اسی طرح 80 سے 85 فیصد پر B++ گریڈ، 75 سے 80 فیصد پر B+ گریڈ، 70 سے 75 فیصد پر B گریڈ دیا جائے گا
جبکہ 60 سے 70 فیصد پر C گریڈ، 50 سے 60 فیصد پر D گریڈ اور 40 سے 50 فیصد مارکس حاصل کرنے پر E گریڈ شمار ہوگا جبکہ 40 فیصد سے کم مارکس پر U گریڈ دیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads