فیفا ورلڈکپ2022: پاکستان کےلیے اہم اعزازات font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

فیفا ورلڈکپ2022: پاکستان کےلیے اہم اعزازات

پاکستان اگرچہ فیفا ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکا لیکن اس کے باوجود قطر میں جاری ورلڈکپ میں وطنِ عزیز کےلیے تین چیزیں قابلِ صد افتخار ہیں جس سے اقوامِ عالم میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہورہا ہے

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چند ماہ قبل قطر کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کی سیکورٹی کےلیے پاک فوج کی مدد کی درخواست کی گئی تھی جسے قبول کیا گیا اور پاک فوج (برّی، بحریہ، فضائیہ) کے 4 ہزار سے زائد مسلح جوان قطر روانہ کیے گئے، جو اب سکیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
فٹ بال
سرزمینِ سیالکوٹ سے تو آپ بخوبی واقف ہوں گے جو دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان بنانے اور فروخت کرنے میں مشہور و معروف ہے. تو 2014 اور 2018 کے ورلڈکپ کے بعد لگاتار تیسری مرتبہ بھی اس ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے فٹ بال "الرّحلۃ" پاکستان سے درآمد کیے گئے ہیں
 3 ہزار فٹ بال ٹورنامنٹ میں استعمال ہوں گے جبکہ اسی ڈیزائن (کی نقل) کے 80 لاکھ فٹ بال دنیا بھر میں فروخت ہونے کی توقع ہے
اسی فٹ بال کے متعلق جرمنی کے سفیر نے بھی ویڈیو ٹویٹ کی کہا کہ اس ورلڈ کپ میں کیا جانے والا ہر گول پاکستانی گول ہے کیونکہ یہ بالز پاکستان سے ہیں؟ سیالکوٹ سے ہیں
جھنڈے اور بینرز

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کسی بھی میچ کے دوران تماشائی سٹیڈیم میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے جھنڈے لہرا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو ایک پاکستانی کمپنی نے کئی ممالک کے مختلف سائز کے تقریبا 50 ہزار جھنڈے اور بینرز تیار کرکے قطر روانہ کیے ہیں جو شائقینِ فٹ بال کھیل کے دوران استعمال کر رہے ہیں
یہ تھیں تین چیزیں جن سے شاید آپ پہلے ناواقف ہوں تو یہ جاننے کے بعد اب آپ کو بھی فخر محسوس ہورہا ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads