فیفا ورلڈ کپ 2022: قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی مکمل تفصیلات جو آپ جاننا چاہیں font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

فیفا ورلڈ کپ 2022: قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی مکمل تفصیلات جو آپ جاننا چاہیں


فیفا ورلڈ کپ کا 22واں ایڈیشن قطر میں شروع ہونے کو ہے، یہ ایڈیشن 20 نومبر سے 18 دسمبر تک انعقاد پذیر رہے گا، اس میں دنیائے فٹ بال کی بہترین 32 ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے ہوں گے جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 2026 کے ورلڈکپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی
29 دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے 64 مقابلے 5 شہروں کے 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا جبکہ فائنل قطر کے قومی دن 18 دسمبر کو روپذیر ہوگا
2022 ایڈیشن میں فرانس دفاعی چیمپیئن ہے، فرانس نے 2018 کے فائنل میں کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا
یہ ورلڈکپ پہلی مرتبہ عرب اور مسلم ممالک میں سے کسی ملک میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیا میں یہ دوسرا ورلڈکپ ہوگا، اس سے قبل 2002 کا ورلڈکپ شمالی کوریا اور جاپان میں منعقد ہوا تھا
قطر میں گرمیوں میں درجہ حرارت شدید ہونے کی وجہ سے یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو مئی، جون یا جولائی کے علاوہ مہینوں میں ہورہا ہے
انعامی رقم
اپریل 2022 میں فیفا نے انعامی رقوم کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو ٹورنامنٹ کی تیاری کےلیے 15 لاکھ ڈالر دیئے گئے
اس کے علاوہ ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، فائنل ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ ڈالر، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ جبکہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم کو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی
5ویں تا 8ویں پوزیشن کو 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فی ٹیم، 9ویں تا 16ویں پوزیشن کو 1 کروڑ 3 لاکھ ڈالر فی ٹیم اور 17ویں تا 32ویں پوزیشن کو بھی 90 لاکھ ڈالر فی ٹیم دیا جائے گا
گروپ اے
قطر، ایکواڈور، سینیگال اور نیدرلینڈز
گروپ بی
انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز
گروپ سی
ارجنٹینا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ
گروپ ڈی
فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس
گروپ ای
اسپین، کوسٹاریکا، جرمنی اور جاپان
گروپ ایف
بیلجئم، کینیڈا، مراکو اور کروشیا
گروپ جی
برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون
گروپ ایچ
پرتگال، گھانا،یوراگوئے اور شمالی کوریا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads