بنوں واقعہ: لائیو اپڈیٹ، 35 دہشتگردوں نے CTD تھانے کے عملے کو یرغمال بنالیا font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

بنوں واقعہ: لائیو اپڈیٹ، 35 دہشتگردوں نے CTD تھانے کے عملے کو یرغمال بنالیا

خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں میں CTD کے تھانہ میں دہشتگردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا
تفصیلات کے مطابق بنوں چھاؤنی کے سی ٹی ڈی تھانے میں پینتیس (35) دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمالی کی صورتحال جاری ہے
دفاعی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب سی ٹی ڈی کی تفتیش کے دوران عسکریت پسند نے ایک تفتیش کار پر قابو پالیا اور دوسرے سے ہتھیار کا مطالبہ کیا، جس کے بعد انہوں نے دونوں کو یرغمال بنا لیا

18 دسمبر بروز اتوار شام 7 بجے کی اپڈیٹ یہ ہے کہ اُن دونوں نے عمارت میں موجود دیگر انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو چھڑایا اور تمام دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے تفتیشی سیل کے اندر متعدد اہلکاروں کو یرغمال کر رکھا ہے
اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین مذاکرات جاری ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ انہیں واپس افغانستان جانے کےلیے ہیلی کاپٹر دیا جائے

18 دسمبر بروز اتوار رات 10 بجے کی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی حکام کی ماہر مذاکراتی ٹیم کے دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں
تمام داخلی و خارجی راستے سیکیورٹی حکام نے کَور کرلیے ہیں
مکمل علاقے کو بھی فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ گھیرلیا گیا ہے
ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت نے کہا ہے کہ: بنوں کینٹ میں کوئی دراندازی نہیں ہوئی، دوران تفتیش عسکریت پسندوں نے تفتیش کاروں سے اسلحہ چھین لیا اور مزید قیدیوں کو رہا کر دیا جو تمام محصور ہو چکے ہیں۔  آپریشن جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
19 دسمبر بروز سوموار دوپہر 12:30 کی اپڈیٹ کے مطابق بنوں کینٹ ایریا کی مجموعی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
علاقہ مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے گھیراؤ میں ہے
پاکستان نے دہشتگردوں کی کسی بھی شرط کو ابھی تک قبول نہیں کیا

19 دسمبر بروز سوموار دوپہر 2:30 کی اپڈیٹ کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں صورتحال پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔عوام پریشان نہ ہوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ زیرحراست دہشتگردوں نے ہتھیار چھین کر چند پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔ حکومت دہشتگردوں کی کوئی ڈیمانڈ پوری نہیں کرے ‏گی۔
محصور دہشتگرد ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کی ہمدردی لینا چاہتے ہیں۔ ان مسلح افراد کیلئے بہتر ہے ہتھیار پھینک دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads