کائنات کی 10 تیز رفتار چیزیں: عالمی ریکارڈ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

کائنات کی 10 تیز رفتار چیزیں: عالمی ریکارڈ


گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 10 تیز رفتار اشیاء دج ذیل ہیں:-

10- تیز رفتار انسان (دوڑتے ہوئے)

     ویسٹ انڈین ملک جمیکا سے تعلق رکھنے والا "یوسین بولٹ" تیز رفتار دوڑنے والا انسان، 16 اگست 2009ء کو برلن، جرمنی میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں اس نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.58 سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی ایک سال پُرانا 9.69 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

     8 مرتبہ اولئمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ تیز ترین 150 میٹر (14.35سیکنڈ) اور 200 میٹر (19.19سیکنڈ) کا ریکارڈ بھی بولٹ کے نام ہے

9- تیز ترین زمینی ممالیہ جانور

     بولٹ سے بھی دوگنا تیز رفتار زمینی ممالیہ جانور ہے "چیتا"، 1965ء میں لندن کی برونیل یونیورسٹی کے پروفیسر کریگ شارپ نے 35 کلو گرام وزنی بالغ مادہ چیتے کی رفتار 103.4 کلومیٹر فی گھنٹہ (64.3 میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی جو کہ 201 میٹر (606 فٹ) فاصلے تک برقرار رہی

8- تیز رفتار رولرکاسٹر

     "فارمولا روسا" دنیا کی تیز ترین رولرکاسٹر ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات کے تھیم پارک "فراری ورلڈ" میں واقع ہے، جس کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ (149.1 میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی ہے


7- تیز رفتار کار

     "دی تھرسٹ ایس ایس سی" اب تک کی تیز رفتار کار ہے، 15 اکتوبر 1997ء کو امریکی ریاست نیواڈا کے "بلیک راک صحرا" میں 1227.9 کلومیٹر فی گھنٹہ (763 میل فی گھنٹہ) کی رفتار کا یہ ریکارڈ قائم ہوا، اور یہ پہلی کار ہے جس نے Mach 1.020 کی رفتار سے ساؤنڈ بیرئیر توڑا

6- تیز رفتار انسان (فری فال حالت میں)

     آسٹریا کے "فیلکس بومگارٹنر" تیز رفتار فری فال کرنے والے انسان ہیں، 14 اکتوبر 2012ء کو زمینی فضا کی انتہائی بلندی سے فری فال جمپ کے دوران 1357.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (843.6 میل فی گھنٹہ) کی رفتار کا ریکارڈ قائم کیا اور کامیابی کے ساتھ پیراشوٹ کھول کر زمین پر لینڈ کیا، اس فری فال کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ورلڈ ریکارڈ توڑے


5- تیز رفتار ہوائی جہاز

     X-15A-2 تیز رفتار جہاز ہے، 3 اکتوبر 1967ء کو امریکی فضائیہ کے "میجر ویلیم پیٹ نائٹ" نے کیلیفورنیا کی فضا میں 31,120 میٹر (1,02,100 فٹ) بلندی پر 7,274 کلومیٹر فی گھنٹہ (4,520 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ریکارڈ قائم کیا، اس نے Mach 6.9 کی رفتار سے ساؤنڈ بیریئر توڑا


4- تیز رفتار انسانی گروپ

     اپالو 10 کے کمانڈ ماڈیول کی رفتار 26 مئی 1969ء کو چاند سے زمین کی طرف واپسی پر 39,897 کلومیٹر فی گھنٹہ (24,790 میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی، اس میں کرنل  تھامس پیٹن اسٹافورڈ، کمانڈر یوجین اینڈریو سرنن اور کمانڈر جان واٹس ینگ سوار تھے


3- تیز رفتار سیارہ

     نظامِ شمسی کے سیاروں میں "عطارد (مرکری)" تیز رفتار سیارہ ہے، یہ سورج کے گرد اپنا ایک چکر 87 دن اور 21 گھنٹوں میں 1,72,248 کلومیٹر فی گھنٹہ (1,07,029 میل فی گھنٹہ) کی اوسط رفتار سے مکمل کرتا یے

2- تیز رفتار ستارہ

     S4714 ہماری کہکشاں "ملکی وے" کا تیز رفتار ستارہ ہے، یہ کہکشاں کے مرکز میں پائے جانے والے بلیک ہول کے گرد 8,64,00,000 کلومیٹر فی گھنٹہ (5,36,86,471 میل فی گھنٹہ) کی انتہائی رفتار سے محوِ گردش ہے

1- انتہائی ممکنہ تیز رفتار

     کائنات میں سب سے زیادہ تیز رفتاری "روشنی" کی ہے، خلا میں روشنی کی رفتار 1,07,92,52,848 کلومیٹر فی گھنٹہ (67,06,16,629 میل فی گھنٹہ) ہے

----------

اگر آپ بھی اپنی تحریر ہماری ویب سائٹ پر شائع کروانا چاہتے ہوں تو یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads