بنوں اپڈیٹ: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر پاک آرمی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، تفصیلات جانئے font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

بنوں اپڈیٹ: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر پاک آرمی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، تفصیلات جانئے


خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کینٹ میں واقع سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر پاک آرمی کے کمانڈوز نے آج آپریشن کیا


تفصیلات کے مطابق دو دن کے طویل مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، ابتدائی طور پر دہشتگردوں نے افغانستان آسان واپسی کےلیے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کیا تھا جسے یکسر مسترد کردیا گیا اور دہشتگردوں کو ہتھیار پھینکنے کا واحد راستہ دیا، لیکن انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے
پاکستانی فوج کے ایس ایس جی کے اسپیشل آپریشنز اینٹی ٹیررازم یونٹ (اے ٹی یو)، ضرار کمپنی نے بنوں چھاؤنی کے گیٹ کے سامنے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن کیا جہاں گزشتہ 2 دنوں سے بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے متعدد پاکستانیوں کو یرغمال بنا رکھا تھا
سیکورٹی فورسز نے منگل کے دن 12:25 پر آپریشن شروع کیا، دھماکہ خیز مواد کے ساتھ عمارت کے گیٹ کو توڑا، اور اندر داخل ہوئے
آغاز میں فائر فائٹ شروع ہوتے ہی ایک کے علاوہ تمام یرغمال افراد کمپاؤنڈ کے پچھلے دروازے سے باہر نکل گئے۔ ضرار اے ٹی یو کا آپریشن 20 منٹ میں 12 بجکر 45 منٹ پر مکمل ہوا، دس (25) دہشت گردوں کو کامیابی سے ختم کر دیا گیا، پاکستانی جانب سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا۔ 7 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے اور تین (3) کو پکڑنے میں بھی کامیابی ہوئی ہے
ایس ایس جی کے پانچ اہلکار معمولی زخمی ہوئے اور انہیں مستحکم حالت میں ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے جس نے آپریشن کی قیادت کی، میجر عابد زمان کا تعلق ضرار کمپنی، اسپیشل سروس گروپ سے ہے۔ انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ڈرون یونٹس نے بھی تعاون کیا۔
تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads