2023 میں سفر کا آغاز اور 2022 میں اختتام! مگر کیسے؟ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

2023 میں سفر کا آغاز اور 2022 میں اختتام! مگر کیسے؟


کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک طیارہ 2023 میں اپنی پرواز کا آغاز کرے اور گھنٹوں کی پرواز کے بعد 2022 میں زمین پر اترے!
بظاہر تو ایسا ممکن معلوم نہیں ہوتا لیکن یونائٹڈ ایئرلائن کے بوئنگ 777-300 نے ایسا کر دکھایا!
اس طیارے نے 2023 کی رات جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے اڑان بھری اور 2022 کی شام امریکا میں اترا
طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویبسائیٹ فلائیٹ راڈار کے مطابق اس طیارے کے مسافروں نے تکنیکی طور پر ایک دن پیچھے کی جانب سفر کیا جو کہ ایک لحاظ سے حیران کن ہے
اس طیارے نے سیئول سے یکم جنوری کی رات 12:29 اپنے سفر کا آغاز کیا اور 31 دسمبر کی شام 05:01 پر سان فرانسسکو میں اترا
سیئول اور سان فرانسسکو کے وقت میں 17 گھنٹے کا فرق ہے اور اس طیارے نے دورانِ سفر بحرالکاہل کی انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کو عبور کیا
پرواز کا دورانیہ 9 گھنٹے 45 منٹ تھا لیکن انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کو عبور کرنے سے تمام مسافر 2023 سے 2022 میں چلے گئے
ایک لحاظ سے اس پرواز کے مسافروں نے 2 مرتبہ نئے سال کا جشن دیکھا، پہلے سیئول میں اور اس کے بعد سان فرانسسکو، امریکا میں
گزرا وقت تو ہاتھ نہیں آتا لیکن ٹائم زون کے اس عجیب و غریب حساب سے ایسا ہونا بھی ممکن دکھائی دیتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads