واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین نیا فیچر جلد آرہا ہے، تفصیلات font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین نیا فیچر جلد آرہا ہے، تفصیلات


اینڈرائیڈ واٹس ایپ صارفین کے لیے آرہا ہے ایک نیا زبردست فیچر اور وہ ہے "وائس اسٹیٹس"

جی ہاں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اپڈیٹ ورژن 2.22.16.3 میں عنقریب واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس پر آواز ریکارڈ کر کے لگا سکیں گے

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ WABetaInfo کے مطابق ابھی اس فیچر کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور جیسے ہی یہ فعال ہوجائے گا بیٹا ورژن صارفین اس کو استعمال کرسکیں گے، بیٹا ٹیسٹ کی کامیابی پر اسے عام صارفین کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا


جیسا کہ آپ اس اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، اسٹیٹس ٹیب کے نیچے ایک نیا آئیکن ہے جو اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر فوری طور پر وائس نوٹ بھیجنے کے لیے ہے۔

یہاں یہ بات یاد رکھیں کے آپ نے جو پرائیویسی سیٹنگ تصاویر/ویڈیوز اسٹیٹس کے لیے لگائی ہوگی وائس اسٹیٹس پر بھی اس کا اطلاق ہوگا، اور یہ فیچر بھی اینڈ ٹو اینڈ اینکریپٹڈ ہوگا

فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے جیسے ہی اسے بیٹا ورژن کےلیے جاری کیا جائے گا ہم اس کی باقاعدہ تفصیلات بھی آپ سے شیئر کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads