ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کے جنازے کے بارے میں اہم خبر font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کے جنازے کے بارے میں اہم خبر


     گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 6 فوجی افسران نے جامِ شہادت نوش فرما لیا، ان کے نمازِ جنازہ کی تفصیلات سامنے آگئیں
     ذرائع کے مطابق تمام شہداء افسران و اہلکار کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی ہے
     نماز جنازہ میں نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد سعید، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ سینئر فوجی افسران نے بھی شرکت کی
     شہداء کے اجسادِ خاکی فیصل ائیر بیس منتقل کردئے گئے ہیں،
      اس کے بعد کل صبح ان کی نمازِ جنازہ صبح 10 بجے کوئٹہ کینٹ جبکہ شام 4 بجے راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں بھی ادا کی جائے گی

     ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نمازِ جنازہ 3 اگست صبح 10 بجے بلال آڈیٹوریم کی پچھلی جانب کوئٹہ کینٹ میں ادا کی جائے گی

     اس کے بعد ان کی دوسری نمازِ جنازہ شام 4 بجے ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی اور آرمی قبرستان میں ان کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں: اے راہِ حق کے شہیدو!

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ: شہدائے وطن کے بارے میں پاکستانی کرکٹرز کا اظہارِ خیال اور تعزیت

     نارووال کے علاقے شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والے نائک مدثر فیاض شہید کی نمازِ جنازہ 3 اگست صبح 10 بجے شکرگڑھ سکول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور روایتی فوجی انداز میں سلامی کے ساتھ ان کی تدفین آبائی قبرستان میں ہوگی

     میجر محمد طلحہ منان شہید کی نمازِ جنازہ و تدفین فوجی سلامی کے ساتھ 3 اگست صبح 11 بجے بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی

     فوجی شہداء کے جنازوں میں عوام و خواص کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیشِ نظر بھرپور سیکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے

     اللّٰه تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے... آمین

---------

شہداء کے جنازے کے مناظر ہمیں واٹس ایپ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads