ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب لوگ قریب یا دور کی نظر کی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ لوگ روزمرہ کے معمولات، روزگار کے مواقع، اور یہاں تک کہ عوامی خدمات کو استعمال کرنے کی صلاحیت میں بصارت کی خرابی اور نابینا پن سے نمایاں اور مستقل طور پر متاثر ہو سکتے ہیں
یہ دن آنکھوں کی صحت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ماہرینِ امراض چشم کے اعزاز کے لیے منایا جاتا ہے جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا میں انتھک محنت کررہے ہیں
بصارت کا عالمی دن 2022: تھیم
بین الاقوامی ادارہ برائے روک تھام نابینا پن (IABP) نے بینائی کے عالمی دن 2022 کےلیے "#LoveYourEyes" مہم کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
'اپنی آنکھوں سے پیار کریں' مہم لوگوں پر زور دیتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر قابل رسائی، مناسب قیمت، اور آسانی سے دستیاب آنکھوں کی دیکھ بھال، اور آنکھوں کی صحت کو دیگر امور پر ہمیشہ فوقیت دیں۔
آنکھوں کے بارے میں 15 دلچسپ حقائق یہ ہیں:-
👁️ آپ کی آنکھیں ہر سیکنڈ میں 50 مختلف اشیاء پر مرکوز ہوتی ہیں
👁️ دماغ کے بعد دوسرا پیچیدہ ترین عضو آنکھ ہے
👁️ آپ کی آنکھیں تقریباً 1 کروڑ مختلف رنگوں میں فرق کر سکتی ہیں۔
👁️ کھلی آنکھوں سے چھینک آنا ناممکن ہے
👁️ آنکھوں کا خوف اوماٹو فوبیا Ommatophobia کہلاتا ہے۔
👁️ سیکھنے کے عمل کا 80 فیصد آنکھوں کے ذریعے ہوتا ہے۔
👁️ آپ کی آنکھیں 1.7 میل دور موم بتی کے شعلے کا پتہ لگا سکتی ہیں۔
👁️ آپ کا آئیرس (آنکھ کا رنگین حصہ) 256 منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔ جبکہ آپ کے فنگر پرنٹ کی خصوصیات 40 ہیں۔
👁️ اگر کسی کی دونوں آنکھوں کا رنگ مختلف ہو تو اسے طبی اظلاح میں ہیٹروکرومیا Heterochromia کہتے ہیں۔
👁️ آپ کی آنکھ کا صرف چھٹا حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔
👁️ آپ کی آنکھیں راڈز اور کونز پر مشتمل ہیں۔ راڈز کی ذمہ داری شکلیں دیکھنا ہے، جبکہ کونز رنگوں کا پتہ لگانے کی ذمہ دار ہیں۔
👁️ اوسطاً شخص ایک منٹ میں 12 بار پلک جھپکتا ہے
👁️ شارک کا کارنیا انسانی کارنیا سے تقریباً مماثلت رکھتا ہے، اور انسانی آنکھوں کی سرجری میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے!
👁️ آپ کی آنکھ کا عضلہ (Muscle) جسم میں سب سے تیزی سے سکڑنے والا عضلہ ہے، جو ایک سیکنڈ کے 100ویں حصے سے بھی کم وقت میں سکڑ جاتا ہے۔
👁️ نظر کے اعصاب میں دس لاکھ سے زیادہ عصبی خلیات (optic nerve) ہوتے ہیں۔
0 تبصرے