توشہ خانہ کیس کا ایک نیا موڑ، ایک نیا کردار سامنے آگیا، اب تک سابق وزیرِاعظم کی طرف سے فروخت کیے گئے تحائف کی تفصیلات اور قیمت منظرِ عام پر آئی تھی لیکن ان تحائف کا خریدار اب تک نظروں سے اوجھل تھا
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کے قیمتی تحائف خریدنے والے تاجر کا تعلق دبئی سے ہے. اس سے کس نے رابطہ کیا؟ کس کس قیمتی تحفے کا سودا طے ہوا؟ کتنی قیمت ادا کی گئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
نجی ٹی وی چینل کی جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق سعودی ولی عہد کے تحائف کی فروخت کےلیے شہزاد اکبر نے "عمر فاروق ظہور" نامی تاجر سے رابطہ کیا اور سابقہ خاتونِ اول کی دوست فرح گوگی نے 20 لاکھ ڈالرز میں گھڑی فروخت کی
اس کےعلاوہ باقی تحائف کا ریکارڈ اور خرید و فروخت کی تفصیلات کےلہے دیکھیں جیو نیوز کا پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ"
Nov 15, 2022
Nov 16, 2022
عمران خان کودیے گئےسعودی ولی عہدکےتحائف کاخریدارپہلی بار سامنے آگیا، شہزاد اکبر نے تحائف کی فروخت کے لیے رابطہ کیا،بشری بی بی کی دوست فرح گوگی نے20لاکھ ڈالرز میں گھڑی فروخت کی،تحفوں کے خریدارعمر فاروق ظہور کا تفصیلی انٹرویودیکھیےرات 10 بجے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں pic.twitter.com/R5kQKFs6dz
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 15, 2022



0 تبصرے