چوہدری پرویز الٰہی کی فواد چوہدری کی گرفتاری کے متعلق مبینہ آڈیو وائرل، گالیاں بھی....! font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

چوہدری پرویز الٰہی کی فواد چوہدری کی گرفتاری کے متعلق مبینہ آڈیو وائرل، گالیاں بھی....!


سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی فواد چوہدری کی گرفتاری کے متعلق گالیاں دیتے ہوئے مبینہ آڈیو وائرل ہے
وائرل آڈیو:
پرویز الٰہی: خیر خیریت ہے۔
دوسرا شخص: بالکل ٹھیک آپ سنائیں، آپ کا حال چال پوچھنا تھا
پرویز الٰہی: ہاں جی مہربانی ہے، کام ٹھیک چل رہا ہے، اچھا اس فواد کو (گالی نکالتے ہوئے) بہت تاخیر سے آج صبح پانچ بجے گرفتار کیا گیا، اس کو مہینہ پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں نہیں تحلیل ہوتیں
دوسرا شخص: درست بات ہے بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں
پرویز الٰہی: اس موٹے کو ہم پرزور ڈال رہا تھا پہلے پکڑ لیتے اسمبلیاں بچ جاتیں
دوسرا شخص: ہاں جی اس کو پہلے پکڑلیتے تو آسانی ہوجاتی
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ دن لاہور میں تقریر کے دوران بھی فواد چوہدری کے متعلق بیان دیا تھا کہ ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھےکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا
اس تقریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور فواد چوہدری کی اہلیہ کا بیان آنے پر پرویز الٰہی نے اس پر معذرت کرلی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads