اے ٹی ایم پانچ گنا زیادہ پیسے دینے لگی font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

اے ٹی ایم پانچ گنا زیادہ پیسے دینے لگی

ناگپور: بھارت میں اے ٹی ایم مشین حیران کن طور مطلوبہ رقم سے پانچ گنا زیادہ پیسے دینے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا ہے، جہاں ایک شہری نے پانچ سو روپے نکالے لیکن جب رقم مشین سے باہر آئی تو وہ 500 نہیں بلکہ 2500 روپے تھی، جس پر شہری خوشی سے نہال ہوگیا اور اس نے ایک بار پھر 500 روپے نکالے، اس بار بھی 2500 روپے نکلے۔

پانچ گنا رقم نکلنے کی خبر پورے قصبے میں پھیل گئی اور شہری بڑی تعداد میں فائدہ اٹھانے کیلئے رقم نکلوانے اے ٹی ایم کے باہر پہنچ گئے، شہریوں نے دو سے تین گھنٹوں میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے، اس کے بعد ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دے دی، جس نے آکر اے ٹی ایم کو سیل کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بینک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مشین میں تیکنیکی خرابی کے باعث دگنی رقم نکلی۔ بینک کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ رقم لے کر گئے ہیں ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا لگانے اورزائد رقم واپس لینے کی کوشش کی جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads