کم قیمت میں بہترین فیچرزکے ساتھ اسمارٹ فون پیش کرنے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے ذیلی برانڈ کے تحت فلیگ شپ فون متعارف کرادیاہے۔
’پوکو
ایف 4‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس فون میں 6.67 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ
64 میگا پکسلزکا 4K
کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
ٹیکنا لوجی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق
پوکوایف 4 میں 120 ہرٹزکے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.67 انچ کا سپرایملوڈ ڈسپلے دیا گیا
ہے جو 1080×2400 پکسلزاور395 پی پی آٗئی ڈینسیٹی کے ساتھ بہترین نتائج دینے
کا اہل ہے.
کورننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن کے ساتھ اس میں
آئی پی 53 فیچردیا گیا ہے جوکہ گردوغباراورپانی کے چھینٹوں سے فون کا تحفظ کو
یقینی بناتا ہے۔
اینڈ
روئیڈ آپریٹنگ سسٹم 12 کی بنیاد پرپوکو ایف 4 میں شیاؤمی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم MIU 13
دیا گیا ہے، جوکہ کوالکوم اسنیپ ڈریگن کے جدید 870 فائیوجی چپ سیٹ اوراوکٹا
کورپروسیسرکے ساتھ بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔
پوکوایف 4 میں گرافک پراسیسنگ یونٹ ایڈرینو 650 ہے
جوکہ ویڈیوزاورگیمنگ کے معیارکوبہتربناتا ہے۔
پوکوکی جانب سے اس ماڈل کواسٹوریج اورریم کے لحاظ
سے چارویریئنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جس میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی ، 8
جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی، 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی
اور12جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم مائیکروایس ڈی
سلاٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹوریج میں اضافہ ممکن نہیں ہے ۔
کمپنی کی جانب سے پوکو ایف 4 میں تین کیمروں کا
سیٹ اپ دیا گیا ہے، جس میں مرکزی کیمرا وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ 64 میگا
پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ 8 میگا پکسلزاورتیسرا کیمرا
2 میگا پکسلزمیکرولینس کے ساتھ دیا گیا ہے۔
سیلفی کے دلدادہ صارفین کےلیے فرنٹ پروائیڈ
اینگل لینس کا حامل 20 میگا پکسلزکیمرا دیا گیا ہے۔
یو ایس بی ٹائپ سی، او ٹی جی اورانفرا ریڈ پورٹ کے
ساتھ اس ماڈل میں این ایف سی کا فیچربھی فراہم کیا گیا ہے تاہم یہ مارکیٹ کیے جانے
والے خطے پرمنحصرہے۔
فون کولاک اوران لاک کرنے کے لیے فون کی سیدھی طرف
فنگرپرنٹ سینسرکے ساتھ ایکسلیرو میٹر، جائرو، پراکسیمیٹی اورکمپا س سینسرزدیے گئے
ہیں۔
پوکوکی جانب سے اس ماڈل میں بیٹری بیک اپ اوراس کے
چارجنگ ٹائم کے حوالے سے کافی بہتری کی گئی ہے۔ 4 ہزار 500 ایم اے ایچ کی
لیتھیم پولیمربیٹری کے ساتھ یہ فون کوئیک چارج 3 اورپاورڈیلیوری فیچرکے ساتھ دیا
گیا ہے۔
پوکوایف 4 کی بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے
کہ یہ 67 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 38 منٹ میں فون کوسو فیصد چارج ہونے کی
صلاحیت رکھتی ہے۔
پوکو ایف 4 کو تین خوبصورت رنگوں مون لائٹ سلور،
نائٹ بلیک اورنیبولا گرین میں پیش کیا گیا ہے۔
جی ایس ایم ارینا کے مطابق پوکوایف 4 کو400 یورو(
88 ہزارپاکستانی) کی ابتدائی قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔
0 تبصرے