پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج کا موسم کیسا ریے گا؟ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج کا موسم کیسا ریے گا؟ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟


محکمہ موسمیات کے مطابق
 پیر  کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان ، زیریں سندھ اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وسطی بلو چستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
           منگل  کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورسندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیراور مشرقی بلو چستان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
 موسلادھار بارش  کے باعث خاران، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر، پنجگور، تربت، آواران، کراچی، ٹھٹہ، بدین، بالائی پنجاب،اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
          گذشتہ 24 گھنٹے  کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،زیریں سندھ، پنجاب،وسطی/زیریں بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
          سب سے زیادہ بارش  (ملی میٹر):
خیبر پختونخوا: تخت بائی 170، مالم جبہ 14، کاکول 13، بالاکوٹ 05، دیر (زیریں 10، بالائی 02)،کالام، سیدو شریف 02، باچاخان( ایئر پورٹ)، پشاور (ایئر پورٹ) 01
سندھ: کراچی ( مسرور بیس 120، ڈی ایچ اے 107، فیصل بیس 65، ایم او ایس 50، گلشن حدید 47، جناح ٹرمینل 30، یونیورسٹی روڈ 15، سعدی ٹاؤن 01)،ٹھٹہ 51، سکرنڈ 15، چھور06، بدین، شہید بینظیر آباد، مٹی 02، حیدرآباد01
پنجاب: خانیوال 27، بہاولنگر 18، حافظ آباد 16، ملتان (ایئرپورٹ 15)، گجرات14،خانپور12، اوکاڑہ 02، سیالکوٹ (ایئرپورٹ)، منڈی بہاولدین، منگلہ 01
بلوچستان: اورماڑہ 10، پنجگور، لسبیلہ 05، کوئٹہ(سمنگلی 03)
کشمیر: مظفر آباد (سٹی02، ایئرپورٹ 01)،گڑھی دوپٹہ 01
گلگت بلتستان: استور02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 45، چلاس 43، بونجی اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads