محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ اوربلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اتوار کے روز سندھ اوربلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
سندھ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):
سندھ: پڈعیدن 121، سکرنڈ 81، شہید بینظیر آباد 65، دادو 29، جیکب آباد 24، کراچی (گلشنِ معمار11، گلشنِ حدید07، سعدی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، مسرور بیس، سرجانی ٹاؤن04، اورنگی، جناح ٹرمینل، قائد آباد، فیصل بیس 03، نارتھ کراچی، ناظم آباد، ڈی-ایچ-اے، ایم-او-ایس 02، کیماڑی 01)، لاڑکانہ 07، ٹنڈوجام، چھور06، اسلام کوٹ، نگر پارکر 05، ڈپلو، حیدرآباد 03، میرپورخاص 02، سکھر 01
خیبر پختونخوا: پاراچنار 35، کاکول 22، بالاکوٹ 15، کالام 02، دروش 01
پنجاب: قصور 32، لاہور (تاج پورہ 28، اپر مال 19، اقبال ٹاؤن 18، سمن آباد 16، لکشمی چوک 15، نشتر ٹاؤن، گلشن راوی 14، مغل پورہ، چوک ناخدا 12، فرخ آباد 09، جوہر ٹاؤن، واسا آفس، ایئرپورٹ، شاہی قلعہ08، سٹی 07)، نارووال 16، بہاولنگر 09، سیالکوٹ (سٹی 07، ایئرپورٹ 02)، گجرات 06، مری04، اسلام آباد(سید پور 04، زیرو پوائنٹ 01)، اٹک 02، منگلا، ملتان (ائیر پورٹ)01
کشمیر: راولاکوٹ13، گڑھی دوپٹہ، مظفر آباد01
بلوچستان: سبی 10، لسبیلہ ، ژوب 03، خضدار 02
گلگت بلتستان: بابو سر04، گوپس 02 اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی43، دالبندین،تربت اورچلاس میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
0 تبصرے