ضمنی انتخابات پنجاب 2022: تمام حلقہ جات میں ووٹرز کی تعداد کا تجزیہ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ضمنی انتخابات پنجاب 2022: تمام حلقہ جات میں ووٹرز کی تعداد کا تجزیہ




پنجاب اسمبلی کے 20 حلقہ جات میں کل پولنگ ہونے جارہی ہے، تمام حلقہ جات میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، جہاں امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں خوب انتخابی مہم چلائی ہے وہیں عوام میں بھی کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے اس وقت کسی بھی امیدوار کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں، اس لیے ضمنی انتخابات اس لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے جو پارٹی جتنی زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگی اتنے ہی ان کے لیے وزارتِ اعلیٰ حاصل کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضمنی انتخابات کے حلقہ جات میں کُل رجسٹرڈ ووٹ 45،96،873 ہیں جن میں 53.69% مرد جبکہ 46.31% خواتین ہیں

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات پنجاب 2022: امیدواران کی تفصیلات

سب سے زیادہ رجسٹر ووٹ پی پی 07 راولپنڈی میں ہیں، جبکہ سب سے کم تعداد پی پی 170 لاہور میں ہے

ووٹرز کی تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ بھی پی پی 07 راولپنڈی میں بنائے گئے ہیں

ہر حلقہ میں فی پولنگ اسٹیشن اور فی پولنگ بوتھ ووٹرز کی تعداد درج ذیل ہے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads