ٹائی مت پہنیں، توانائی بچائیں:ہسپانوی وزیرِاعظم font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ٹائی مت پہنیں، توانائی بچائیں:ہسپانوی وزیرِاعظم


اسپین ہیٹ ویو: وزیر اعظم نے ورکرز سے کہا کہ وہ توانائی بچانے کے لیے ٹائیز پہننا چھوڑ دیں۔
     تفصیلات کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سرکاری اور نجی شعبے کے ورکرز سے گرمی میں توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر ٹائی پہننا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
     مسٹر سانچیز نے کہا کہ ان کی حکومت پیر کو توانائی کی بچت کے "فوری" اقدامات اپنائے گی کیونکہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں یورپی ممالک روسی گیس پر کم انحصار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    جمعہ کو میڈرڈ میں درجہ حرارت 36C (96.8 F) اور Seville میں 39C تک پہنچ گیا۔
     گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یورپی ممالک نے ریکارڈ بلند ترین درجہ حرارت کا تجربہ کیا ہے۔
     اسی سلسلے میں میڈرڈ میں ایک نیوز کانفرنس میں، مسٹر سانچیز نے نشاندہی کی کہ انہوں نے اس وقت خود بھی ٹائی نہیں پہنی ہوئی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء، سرکاری افسران اور نجی شعبے میں کام کرنے والے بھی ایسا کریں۔
     انہوں نے مزید کہا کہ "اس طرح کے اقدامات کا مطلب ہے کہ ہم سب توانائی بچا سکتے ہیں"،
     وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے لوگوں کے جسمانی درجہ حرات کو کم سے کم  رکھنے کو یقینی بنایا جائے گا اور اس وجہ سے توانائی کے اخراجات کم ہوں گے، کیونکہ ایئر کنڈیشنر کم استعمال کیے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads