جرمنی کے نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر کی سونے کی گھڑی نیلام کردی گئی
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ’الیگزینڈر ہسٹروریکل آکشنز‘ میں نازیوں کے نشان (سواستیکا) والی سونے کی گھڑی کو ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالر ( تقریبا 27 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا
اس گھڑی کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ گھڑی 1933 میں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اڈولف ہٹلر کو ان کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔ اس گھڑی پر ہٹلر کی تاریخ پیدائش، جس دن وہ جرمن چانسلر بنے اور جس دن نازی پارٹی نے 1933 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی وہ تاریخیں بھی درج ہیں
نیلام گھر میں گھڑی سے متعلق رکھی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اس گھڑی کو 1945 میں فرانس کے 30 فوجی ہٹلر کی رہائش گاہ پر حملہ کے بعد ایک نشانی کے طور پر ساتھ لے گئے
یہ بھی پڑھیں: ٹائی مت پہنیں، توانائی بچائیں، ہسپانوی وزیرِاعظم
دوسری جانب یہودی رہنماؤں نے میری لینڈ میں الیگزینڈر ہسٹوریکل آکشنز میں گھڑی کی فروخت سے قبل نیلامی کی مذمت کی، تاہم آکشن ہاؤس (جو ماضی میں بھی نازی دور کی یادگاری اشیا فروخت کرتا رہا ہے) نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا مقصد تاریخ کو محفوظ کرنا ہے
0 تبصرے