واٹس ایپ قوانین میں اہم تبدیلی، گروپ ایڈمن کی پاور میں اہم اضافہ، جانئے font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

واٹس ایپ قوانین میں اہم تبدیلی، گروپ ایڈمن کی پاور میں اہم اضافہ، جانئے


          کیلیفورنیا: واٹس ایپ انتظامیہ نے اہم تبدیلی کا اعلان کردیا، واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کے کردار کو مزید طاقتور بنا دیا گیا ہے۔

          تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے واٹس ایپ کا ایک نیا ورژن مخصوص بیٹا صارفین کو دیا گیا ہے جس میں گروپ کے ایڈمن کی طاقت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین نیا فیچر جلد آرہا ہے، تفصیلات

          ابتداً تو ایڈمن فقط گروپ کی سیٹنگ، نئے ممبر کو شامل کرنا، نیا ایڈمن بنانا وغیرہ جیسی خصوصیات کا حامل تھا، لیکن نئی اپڈیت کے مطابق اب ایڈمن کسی بھی ممبر کے بھیجے گئے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ فار ایری وَن Delete For Everyone کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا، مزید درج ذیل سکرین شاٹ ملاحظہ کریں:

          اس سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروپ میں بھیجے گئے پیغام کو ایڈمن کس طرح تمام ممبران کے لیے ڈیلیٹ کرسکے گا، یہ بات بھی یاد رہے کہ اس فیچر کو بھی استعمال کرنے کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر ہوگا، پیغام بھیجنے کے بعد اسی دورانیے میں ہی اس پیغام کو ایڈمن ڈیلیٹ کرسکے گا۔

          اس طرح کے اقدامات سے واٹس ایپ گروپ میں غیرمتعلقہ مواد کی روک تھام میں اہم کردار ادا ہوگا، اور واٹس ایپ گروپ کو بہتر سے بہتر طریقے سے منظم کرنے کا موقع ایڈمن کو حاصل ہوگا۔

          فی الحال یہ خصوصی فیچر مخصوص صارفین کو ٹیسٹ کے لیے دیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی یہ خصوصیت تمام واٹس ایپ صارفین کو مل جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads