سام سنگ نے مبینہ توہین آمیز کلمات پر معافی مانگ لی۔ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

سام سنگ نے مبینہ توہین آمیز کلمات پر معافی مانگ لی۔


جنوبی کوریاکی کمپنی سام سنگ نے مبینہ توہین آمیز کلمات پر معافی مانگ لی ہے ،

سام سنگ کی جانب سے معافی نامہ کراچی میں پرتشدد واقعات کے بعد سامنے آیا ہے

معافی نامہ کے مطابق سام سنگ نے کہا ہے کہ ادارہ مذہبی معاملات کے حوالے سے غیر جانبداری پر یقین رکھتا ہے

سام سنگ کے مطابق ادارے نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

سام سنگ کمپنی کے خلاف الزام تھا کہ

 موبائل کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ڈیوائس بنائی گئی ہے جس میں اس کا کوڈ توہین صحابہ جیسا ہے
کمپنی کے اس اقدام کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اسٹار سٹی مال پر ایک ایسی وائی فائی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جس پر چلنے والے کلمات توہین صحابہ کے مرتکب ہوئے ہیں،اس کے خلاف جمعہ کو کراچی میں  احتجاج کے دوران مذہبی وسیاسی جماعت کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔ صدر موبائل مارکیٹ اسٹار سٹی مال کے پاس مشتعل افراد نے جمع ہوکر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی، ہنگامہ آرائی کے دوران معروف سام سنگ موبائل کمپنی کے بورڈ اتار دیے ۔مظاہرین گارڈن سگنل ایم اے جناح روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ۔

معاملات کی حساسیت کو جانتے ہوئے ایس ایچ او پریڈی نے موقع پر پہنچ کر تمام وائی فائی ڈیوائس بند کرا دیں اور شک کی بنیاد پر ایک نجی کمپنی کے آفس اسٹاف سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads