سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے
پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم امور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید
احتجاج کیا. پاکستان کے سفارتی مشن ، ایران
،ترکی یو این اور نیو یارک سمیت 80 اکاؤنٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی
ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
🔊: PR NO. 3️⃣1️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣2️⃣
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) July 1, 2022
Pakistan registers strong protest on India’s recent blocking of Twitter accounts
🔗⬇️https://t.co/ZoRRFSFQIo pic.twitter.com/78SkUIc775
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی
اکاؤنٹ کو ریگولیٹ کرنے کا نیا قانون غیر قانونی
ہے، یہ عمل معلومات تک رسائی کے حقوق اور آزادی رائے کی بنیادی آزادی کے خلاف ہے.
بھارت فوری طور پر سفارتی مشن کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے اقدام کو واپس لے. بھارت کو بین
الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
0 تبصرے