اکثر لوگوں سمجھتے ہیں کہ روس دنیا کے ایک طرف واقع ہے اور امریکہ دوسری طرف
ان لوگوں کی حیرت میں اضافے کے لیے بتاتے چلیں کہ حقیقت میں روس اور امریکہ کی سرحدوں کا درمیانی فاصلہ صرف اڑھائی میل یا 4 کلومیٹر ہے
یہ بھی پڑھیں: شفق (Twilight) اور اس کی اقسام، دلچسپ تحریر
جی ہاں!!! بالکل ایسا ہی ہے، روس آبنائے بیرنگ کے تنگ مقام پر امریکہ سے تقریباً 55 میل کے فاصلے پر ہے۔ تاہم، الاسکا اور روس کے درمیان پانی میں دو چھوٹے جزیرے ہیں؛ جنہیں بگ ڈاٶمیڈ اور لٹل ڈاٶمیڈ کہا جاتا ہے۔ بگ ڈائومیڈ روس کی جبکہ لٹل ڈائومیڈ امریکہ کی ملکیت ہے۔ ان دونوں جزیروں کے درمیان پانی کا پھیلاؤ صرف 2.5 میل ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ موسم سرما کے دوران یہ سمندر جم جاتا ہے اور اس برف پر آپ امریکہ سے روس تک پیدل جاسکتے ہیں.
لیکن رکیے!!! حیرت کا یہ سمندر ابھی ختم نہیں ہوا. صرف 4 کلومیٹر کے فاصلے پر اگر روس کی طرف وقت 15 مئی رات کے 11 بجے ہے تو دوسری طرف امریکہ میں 14 مئی رات کے 11 بجے ہونگے
ہے ناں پھر دونوں حیرت اور مزے کی باتیں
--------------------
اگر آپ بھی اپنی تحاریر ہماری ویب سائیٹ پر شائع کروانا چاہیں تو یہاں کلک کریں
0 تبصرے