قائداعظم ٹرافی 23-2022 کی مکمل معلومات جو آپ جاننا چاہیں font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

قائداعظم ٹرافی 23-2022 کی مکمل معلومات جو آپ جاننا چاہیں


     لاہور، نیشنل T20 کپ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز T20 کپ کی کامیاب تکمیل کے بعد، پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا آغاز ہونے جارہا ہے، دو ریڈ بال ٹورنامنٹس – قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ – 27 ستمبر بروز منگل سے شروع ہو رہے ہیں

     قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے حتمی شکل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی 23-2022 کے مکمل سکواڈز

     یاسر شاہ، اظہر علی، خالد عثمان، عمر امین، سرفراز احمد اور حسن علی دو ماہ تک جاری رہنے والی قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی کپتانی کریں گے۔

     تمام ٹیمیں ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 10 راؤنڈز کھیلیں گی اور پوائنٹس ٹیبل کی اول دو ٹیموں کا فائنل ہوگا

     پہلے پانچ راؤنڈ کے میچ ایبٹ آباد، فیصل آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اور بقیہ پانچ راؤنڈ لاہور، ملتان، ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔  ٹورنامنٹ کا فائنل 26 سے 30 نومبر تک کھیلا جائے گا۔  فائنل کے لیے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

قائدِاعظم ٹرافی 23-2022 کا مکمل شیڈول جاننے کےلیے کلک کریں

     قائداعظم ٹرافی کے لیے انعامی رقم 17 ملین روپے کا اعلان کیا گیا جس میں سے چیمپئن ٹیم 10 ملین روپے حاصل کرے گی اور رنر اپ 5 ملین روپے کی حقدار ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے - پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر - میں سے ہر ایک کو 5,00,000 روپے ملیں گے جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50,000 روپے انعام دیا جائے گا۔

     پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں پہلے آٹھ راؤنڈ کے میچوں کو نو ہائی ڈیفینیشن کیمروں کے ذریعے پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل کے پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔  آخری دو راؤنڈز کا لائیو سٹریم شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا جبکہ فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو دکھایا جائے گا۔

     ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا ہوگا

    دریں اثنا، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، جس میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون سائیڈز شامل ہیں، بھی 27 ستمبر سے ہی آغاز کریں گی اور ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلی جائیں گی۔  مزید مسابقت لانے کے لیے پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لیے معمول کے تین روزہ میچوں کے بجائے چار روزہ میچز متعارف کرائے ہیں۔

     میچز 27 ستمبر سے 23 نومبر تک کراچی کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جب کہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ چھٹے سے آٹھویں راؤنڈ تک تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سندھ کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے UBL اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads