شاہین آفریدی کی حالیہ انجری، دوبارہ کب ایکشن میں نظر آئیں گے؟ PCB کا اہم اعلان font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

شاہین آفریدی کی حالیہ انجری، دوبارہ کب ایکشن میں نظر آئیں گے؟ PCB کا اہم اعلان

پاکستان کے اٹیکنگ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے متعلق PCB نے اپنا بیانیہ جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اتوار کے روز میلبورن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہیری بروک کا کیچ پکڑتے ہوئے گھٹنے کے بل گرے تھے اس پر PCB  کی جانب سے دو ہفتے کی ری ہیب  کا مشورہ دیا گیا ہے
قومی ٹیم کی وطن واپسی سے قبل پیر کی صبح کیے گئے اسکین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجری کے کوئی آثار نہیں ہیں
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلوی گھٹنے کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی الیسنڈرو کے درمیان اسکینز پر بات ہوئی اور یہ جان کر یقین دہانی کرائی گئی کہ کوئی چوٹ نہیں آئی۔  قومی فاسٹ باؤلر اب بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں
شاہین پاکستان واپسی کے چند دنوں بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب اور کنڈیشنگ پروگرام سرانجام دیں گے جو ان کے گھٹنے کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
شاہین کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی چیمپئن فاسٹ باؤلر کے ری ہیب پروگرام کی کامیاب تکمیل اور طبی عملے کی طرف سے گرین سگنل سے مشروط ہوگی
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل شاہین آفریدی طویل گھٹنے کی انجری کا شکار رہے اور ورلڈکپ میں بہت عمدہ کم بیک کیا، لیکن بدقسمتی سے فائنل میں کیچ پکڑے ہوئے پھر گھٹنے میں سخت تکلیف محسوس کی اور اپنے حصے کے اوور مکمل نہ کرسکے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads