عمان کے شہر صلالہ میں منعقد ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2023 اختتام پذیر ہوا
بھارت نے فائنل میں فتح کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہوکر چاندی کے تمغہ کا حقدار ٹھہرا جبکہ تیسرے نمبر پر ٹیم کوریا کے حصے کانسی کا تمغہ آیا
بھارت نے لگاتار دوسرا جبکہ مجموعی طور پر چوتھا (2004-2008-2015) ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان 3 ٹائٹل کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسری بڑی فاتح ٹیم ہے لیکن آخری ٹائٹل جیتے 27 برس ہوگئےپاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی کھلاڑی اُتّم سنگھ "میچ کے بہترین کھلاڑی" قرار پائے
پاکستانی عبدالحنان شاہد "ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی" عبدالرحمن 9 گولز کے ساتھ "ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر"، بھارتی گول کیپر ششی کمار موہتھ "ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر"، پاکستانی کھلاڑی احتشام اسلم " ٹورنامنٹ کے رائزنگ اسٹار پلیئر" ایوارڈز سے نوازے گئے
0 تبصرے