جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2023 میں پاکستان مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو 2-6 سے شکست دے دی، بھارت نے جنوبی کوریا کو ہرایا، روایتی حریف پاک بھارت کا آج فائنل میں ٹاکرا ہوگا
بھارت دفاعی چیمپئن ہے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:00 بجے کھیلا جائے گا
اب تک پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمن 9 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی اریجیت سنگھ ہوندل کے 7 گول ہیں
اس سے قبل جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 3 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، 1996 میں پاکستان نے فائنل میں کامیابی حاصل کی، 2004 میں بھارت فاتح قرار پایا جبکہ ملائیشیا میں کھیلے جانے والے 2015 کے آخری ایڈیشن میں بھی بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کیا
جونیئر ایشیا کپ ٹورنامنٹ 8 سالوں بعد انعقاد پذیر ہوا ہے، 2021 میں شیڈول ایشا کپ COVID کے باعث منسوخ ہوگیا تھا
0 تبصرے