موٹرولا کابہترین فیچر سے لیس کم قیمت فون لانچ کرنے کا اعلان font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

موٹرولا کابہترین فیچر سے لیس کم قیمت فون لانچ کرنے کا اعلان


 ٹیلی کام انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی موٹرولا نے جدید فیچرزکے ساتھ ایک اوربجٹ فون کومتعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

 ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق موٹوجی 42 کے نام سے پیش کیے جانے والا یہ ماڈل گزشتہ سال دنیا کے بیش ترممالک میں لانچ کیے گئے موٹوجی 41 کا پیش روسمجھا جارہا ہے۔

موٹرولا کی جانب سے موٹوجی 42 کورواں ماہ کے آغازمیں برازیل کی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا، جہاں اسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

رپورٹ کے مطابق موٹوجی 42 میں اینڈ روئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 6.4 انچ کی فل ایچ ڈی پلس OLED ہول پنچ اسکرین، ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے حامل اسٹریواسپیکرزکے ساتھ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 680 ایس اوسی چپ سیٹ اور اوکٹا کورپروسیسر کا بہترین امتزاج دیا گیا ہے۔

ایڈرینو 610 جی پی یو( گرافکس پراسیسنگ یونٹ) اور4 جی بی ریم کے ساتھ موٹو جی 42 بہترین کارکردگی پیش کرنے والا ہے۔

فون کے عقبی حصے میں تین کیمروں پرمشتمل سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرہ الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ 8 میگا پکسلزاورتیسرا کیمرا میکرولینس کے ساتھ دیا جائےگا۔

سیلفی اوروی لاگنگ کے شائق افراد کے لیے فرنٹ پر16 میگا پکسلزکا کیمرا دیا گیا ہے۔ موٹرولا کے اس ماڈل کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ میں پیش کیا جائے گا، جب کہ برازیل میں لانچ کیے گئے فون میں 128 جی بی تک کی اسٹوریج دی گئی تھی۔

اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ دیا گیا ہے جو کہ ایک ہزار جی بی ( ایک ٹی بی) تک کے کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ 20 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

اٹلانٹک گرین اورمیٹا لک روزجیسے خوش نما رنگوں کے ساتھ اس فون کوبرازیل میں 1699 برازیلین ریل (66 ہزار پاکستانی ) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی خطے میں سب سے پہلے اس فون کو4 جولائی سے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے۔ تاہم، ابھی تک اس کی قیمت اوردیگرتفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads