دریائے راوی میں درمیانے/اونچے درجے کا سیلاب، وارننگ جاری font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

دریائے راوی میں درمیانے/اونچے درجے کا سیلاب، وارننگ جاری


اسلام آباد: آج رات سے دریائے راوی میں درمیانے / اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے.

     پاکستان کمشنر فار انڈس واٹرس (PCIW) اسلام آباد کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق، بھارت نے اُجھ بیراج سے سوموار شام 3:30 پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑدیا۔

     سوموار منگل کی درمیانی شب 12:00 بجے سے منگل دوپہر 12:00 بجے کے دوران جسڑ کے مقام پر دریائے راوی میں 70,000 کیوسک سے 1,00,000 کیوسک (درمیانی سے اونچی سطح کے سیلاب) کے درمیان بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

     مذکورہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں/محکموں کو الرٹ رہنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نجی و سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو بروقت یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads