ایشیا کپ 2022: مختصر معلومات اور ریکارڈ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ایشیا کپ 2022: مختصر معلومات اور ریکارڈ



      کرکٹ شائقین کے لیے سج رہا ہے متحدہ عرب امارات میں ایک بہترین ٹورنامنٹ "ایشیا کپ 2022" جو کہ 27 اگست تا 11 ستمبر منعقد ہوگا، اس ٹورنامنٹ کی میزبانی تو سری لنکا کی ہے لیکن ملکی حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا

     سب سے پہلا ایشیا کپ 1984 میں بھی یہیں شارجہ میں کھیلا گیا تھا، رواں ماہ ایشیا کپ کا 16واں ایڈیشن ہوگا، ایشیا کپ سب سے زیادہ بار بھارت نے 7 مرتبہ جیتا ہے اور اس ایڈیشن میں بھی وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ سری لنکا نے 5 مرتبہ اور پاکستان نے دو مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا ہے

یہ بھی پڑھیں:

     ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے، سنتھ جے سوریا 1220 رنز سے سرِ فہرست ہیں تو وکٹوں کے معاملے میں ان کے ہم ملکی لیستھ ملنگا کی سب سے زیادہ 33 وکٹیں ہیں


     رواں سال کے ٹورنامنٹ کے ایک گروپ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہانگ کانگ (کوالیفائر ٹیم) شامل ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سنگل راؤنڈ رابن میچ ہوں گے

     اس کے بعد دونوں گروپوں کی سرِ فہرست دو دو ٹیمیں سُپر فور راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی، اس راؤنڈ میں بھی چاروں ٹیموں کا سنگل راؤنڈ رابن مقابلہ ہو گا اور سرِ فہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، 11 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں فائنل کا انعقاد ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads