سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا


چندی گڑھ: بھارتی حکومت کی شکایت پر یوٹیوب نے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا
SYL بھارت میں یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے آخری گانے جس میں انہوں نے پنجاب میں پانی کے مسئلے کو اجاگر کیا تھا کو یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار کے گانے کو بھارتی حکومت کی شکایت پر کنٹری ڈومین سے ہٹایا گیا ہے، یعنی سدھو کا یہ گانا بھارت میں دستیاب نہیں ہے تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب پر موجود ہے۔

رپورٹ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جوکہ سدھو موسے والا کے آخری گانے کا لنک تھا جس پر لکھا تھا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی شکایت پر یہ ویڈیو اس ملک میں دستیاب نہیں ہے۔


واضح رہے کہ سدھو موسےوالا کا آخری گانا 23 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور صرف چار روز کے دوران اب تک 28ملین سے زائد افراد اس گانے کو یوٹیوب پر سُن چکے ہیں۔

اس گانے کو سدھو موسےوالا نے خود لکھا، کمپوز کیا اور گایا تھا، جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے تھے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads