برطانیہ میں گرمی کی شدت، پہلی بار وارننگ جاری font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

برطانیہ میں گرمی کی شدت، پہلی بار وارننگ جاری



برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے بڑھنے کا امکان ہے


ریڈ ایکسٹریم ہیٹ وارننگ پیر اور منگل (18 اور 19 جولائی) کو وسطی، شمالی، مشرقی اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کے متعدد علاقہ جات، کارن وال، مغربی ویلز اور جنوبی اسکاٹ لینڈ کے لیے امبر ایکسٹریم ہیٹ وارننگ اتوار، سوموار اور منگل (17 تا 19 جولائی) جاری ہے


چیف میٹرولوجسٹ "پال گنڈرسن" کے مطابق

50% اس بات کا امکان ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچے جبکہ

80% اس بات کا امکان ہے کہ ایک نیا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت دیکھنے کو ملے گا

انہوں نے مزید کہا کہ

شہری علاقوں میں ان راتوں کا درجہ حرارت بھی معمول سے بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے لوگ اپنے معمولات کو تبدیل کریں، احتیاط کریں تاکہ گرمی کی شدت کے منفی اثرات سے بچا جاسکے


بلند درجہ حرارت کی وجہ

برطانیہ کے جنوبی نصف حصے میں ہوا کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے


گزشتہ ریکارڈ

برطانوی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت 38.7 ڈگری ہے جو 25 جولائی 2019 کو کیمبرج بوٹینک گارڈن میں ریکارڈ کیا گیا تھا


منگل کے بعد کیا ہوگا؟

رواں ہفتے کے وسط سے ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت معمول تک واپس لوٹ آئے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads