کے الیکٹرک کا رات کے اوقات میں مزید لوڈشیڈنگ کا اعلان font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

کے الیکٹرک کا رات کے اوقات میں مزید لوڈشیڈنگ کا اعلان

 


کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا کر شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔

کے الیکٹرک نے جولائی کے لیے نئے جاری کردہ شیڈول میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ کر دیا جبکہ پورے شہر میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

رات کو وقفے وقفے سے 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ مستثنیٰ علاقوں میں دن میں 6 گھنٹے اور رات میں 4 گھنٹے بجلی بند ہوگی۔

اس سے قبل مستثنیٰ علاقوں میں رات کو 2 اور دن میں 6 گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی عوامی سہولت سروس، بجلی کی اَپڈیٹس بذریعہ SMS

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں دھجیاں اڑائیں، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads