بندر بنا سفاک قاتل، پیش آیا ایک لرزہ خیز واقعہ font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

بندر بنا سفاک قاتل، پیش آیا ایک لرزہ خیز واقعہ


بھارت میں پیش آیا ایک افسوس ناک واقعہ، جب بندر نے والدین سے شیر خوار بچہ چھین کر مار ڈالا


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں بندر نے چار ماہ کا بچے کو والدین کے سامنے چھت سے نیچے پھینک دیا

تفصیلات کے مطابق والدین 4 ماہ کے بچے کے ہمراہ کسی عمارت کی چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اسی دوران بندروں کا ایک جُھنڈ بھی چھت پر چڑھ آیا

بندروں کو دیکھتے ہی والدین سیڑھیوں کی طرف بھاگنے لگے اور اسی دوران والد کی گود سے 4 ماہ کا بچہ گرگیا

 یہ بھی پڑھیں: مودی کے کارناموں کا خمیازہ گاندھی جی بھگتنے لگے، مجسمہ توڑ دیا گیا

25 سالہ والد نردیش جیسے ہی بچے کو اٹھانے کے لیے نیچے ہوا، ایک بندر نے اچانک ان کے سامنے جھپٹ کر بچہ چھین لیا اور چھت سے نیچے پھینک دیا

رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا


اطلاعات کے مطابق بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ "للت ورما" نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کردیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads