برمنگھم 2022، دولتِ مشترکہ کھیلوں (Commonwealth Games) کا 22واں ایڈیشن تھا، جو انگلیند کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست تک جاری رہا، جس میں کامن ویلتھ ممالک کے 5,054 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 20 مختلف کھیلوں کے280 مقابلے منعقد ہوئے.
اس ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار تمام 72 کامن ویلتھ اقوام کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، پہلی بار کرکٹ کو شامل کیا گیا، یہ پہلا ایسا بڑا بین الاقوامی ایونٹ تھا جس میں نارمل کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہی خصوصی افراد کےمقابلے بھی منعقد کروائے گئے.
اس ایونٹ کے مقابلے برمنگھم کے 15 مختلف مقامات پر منعقد ہوئے اور اس کی 1.2 ملین ٹکٹیں فروخت ہوئیں.
اگر حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعداد کی بات کی جائے تو انگلینڈ 438 کھلاڑیوں کے ساتھ سرِفہرست جبکہ آسٹریلیا 427، کینیڈا 269، سکاٹ لینڈ 254 اور نیوزی لینڈ سے 233 کھلاڑیوں نے شرکت کی، سب سے زیادہ تعداد والے ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:
تمغوں کی دوڑ میں آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز حاصل کیے جبکہ مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔ انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔
پڑوسی ملک بھارت نے 22 سونے 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے 2 چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔ سرِ فہرست ممالک درج ذیل ہیں:
0 تبصرے