وہ ممالک جن کی کوئی باقاعدہ افواج نہیں وہ درج ذیل ہیں:
6- مارشل آئی لینڈز (Marshall Islands)
7- وفاقی ریاستہائے مائیکرونیشیا (Federeted Stats of Micronesia)
11- سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈئنز (Saint Vincent & Grenadines)
13- جزائر سلیمان (Solomon Islands)
ان ممالک میں سے ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈئنز کے دفاعی معاملات ریجنل سیکیورٹی سسٹم کی ذمہ داری ہے، یہ کریبئن (ویسٹ انڈین) ممالک کا مجموعی دفاعی نظام ہے
مارشل آئی لینڈز، وفاقی ریاستہائے مائیکرونیشیا اور پالاؤ کے دفاع کی ذمہ داری امریکا کی ہے، انڈورا کا دفاعی معاہدہ اسپین اور فرانس کے ساتھ، کریباتی کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ، لیچٹنسٹائن کا آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ، ناؤرو کا آسٹریلیا کے ساتھ، ساموا کا نیوزی لینڈ کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہے جبکہ اٹلی کی افواج بغیر کسی رسمی معاہدے کے ویٹیکن سٹی کی حفاظت کرتی ہیں
ان ممالک نے پولیس کے تحت ہی نیم فوجی ادارے بنائے ہیں جو ہنگامی حالات میں کاروائی عمل میں لاتے ہیں جبکہ کسی دوسرے ملک کے حملے کے پیشِ نظر دوسرے طاقتور ممالک جن کے ساتھ معاہدہ ہو، کی افواج دفاعی مدد کرتی ہیں
دلچسپ پہلو:
- انڈورا کی چھوٹی سی رضاکارانہ فوج تو ہے لیکن صرف رسمی کاموں کے لیے، ملکی دفاع سے ان کا کوئی سروکار نہیں
- ڈومینیکا کی پولیس کو جنگ جیسے ہنگامی حالات میں سرکاری فرمان سے فوج کا درجہ دیا جاسکتا ہے
- لیچٹنسٹائن، ڈومینکا اور گریناڈا نے اپنی افواج کو بالترتیب 1868، 1981 اور 1983 میں ختم کردیا
- پالاؤ کی پولیس میں سمندری حدود کی نگرانی کےلیے 30 جوانوں کا دستہ ہے جبکہ سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈیئنز کا دستہ 94 اور سینٹ لوشیا کا دستہ 116 جوانوں پر مشتمل ہے
- سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈئنز کے سمندری نگرانی یونٹ کے تمام کمانڈر برطانوی شاہی بحریہ سے تربیت یافتہ ہیں
- کریباتی، مارشل آئی لینڈز، پالاؤ، ساموا اور تووالو کے سمندری نگرانی یونٹ میں صرف ایک ایک عدد پیسفک کلاس کی کشتی شامل ہے، جزائر سلیمان کے پاس دو عدد جبکہ وفاقی ریاستہائے مائیکرونیشیا کے پاس 3 عدد کشتیاں ہیں
0 تبصرے