ارسا نے مختلف مقامات پر 431,200 کیوسک پانی چھوڑ دیا font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

ارسا نے مختلف مقامات پر 431,200 کیوسک پانی چھوڑ دیا


     اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بدھ کو مختلف رم سٹیشنوں سے 431,200 کیوسک پانی چھوڑا جبکہ آمد 455,000 کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیوسک کیا ہے؟ کیوسک کو لیٹر میں تبدیل کرنا نہایت آسان

     ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تربیلا ڈیم پہلے ہی اپنی انتہائی سطح 1550 فٹ تک پہنچ چکا ہے اور اس کا ڈیڈ لیول  1,398 فٹ ہے۔  ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 202,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

      منگلا ڈیم پر دریائے جہلم میں پانی کی سطح 1186.15 فٹ تھی اور اس کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے ۔  پانی کی آمد اور اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جو کہ بالترتیب 33,800 کیوسک اور 10,000 کیوسک ہے۔

 کالاباغ، تونسہ اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 298600، 608200 اور 529800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر کل 161,300 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 29,700 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads