کیوسک کیا ہے؟
جس طرح وزن کےلیے "کلوگرام" اور فاصلے کےلیے "کلومیٹر" کے پیمانے مستعمل ہیں، اسی طرح مائع کےلیے "لیٹر" کا پیمانہ رائج ہے۔ جبکہ پانی کے بہاؤ اور سیلابی ریلوں کی پیمائش کے لیے جو پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے اسے "کیوسک" کہتے ہیں۔ یہ دراصل CUSECC کی عربی زدہ شکل ہے۔ CUSEC خود Cubic Feet Per Second کا مخفف ہے، یعنی مکعب فٹ فی سیکنڈ۔
یعنی اگر ایک مقام سے 28.317 لیٹر پانی ایک سیکنڈ میں گزرے تو پانی کی یہ مقدار ایک کیوسک فٹ ہو گی۔ ایک ہزار کیوسک فٹ کا مطلب کسی جگہ سے ایک سکینڈ میں 28ہزار 317 لیٹر پانی گزر رہا ہے، ایک لاکھ کیوسک مطلب ایک سیکنڈ میں 28لاکھ 31ہزار 684 لیٹر پانی کا بہاؤ ہے
کیوسک کنورٹر
آپ کیوسک کو لیٹر فی سیکنڈ میں تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل ٹول استعمال کر سکتے ہیں:
لیٹر فی سیکنڈ:
0 تبصرے