واٹس ایپ گروپ چھوڑ جانے والے ممبران، جاننا ہوا اب بہت ہی آسان font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

واٹس ایپ گروپ چھوڑ جانے والے ممبران، جاننا ہوا اب بہت ہی آسان


      کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کےلیے لارہا ہے ایک نیا فیچر، اب آپ اپنے پُرانے گروپ ممبران کے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکیں گے

     واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی غیرملکی ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گروپ ممبران اب اپنے گروپ کے پُرانے ممبران کے متعلق معلومات بھی آسانی سے حاصل کرسکیں گے

     واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلے یہ فیچر  آئی فون صارفین کےلیے متعارف کروایا لیکن اگلے ہی دن اینڈرائیڈ صارفین کےلیے بھی یہی فیچر جاری کردیا

آئی فون سکرین شاٹ

اینڈرائیڈ سکرین شاٹ

     ان سکرین شارٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروپ انفو ٹیب میں ممبران کی فہرست کے نیچے Old Members کی معلومات کا آپشن دیا گیا ہے، اس کے ٹیب میں گزشتہ 60 دن کے دوران گروپ چھوڑنے/ ریموو ہونے والے ممبران کی فہرست موجود ہے، اس میں اُن کے گروپ چھوڑنے/ ریموو ہونے کے وقت اور تاریخ کا بھی اندراج موجود ہے

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ قوانین میں اہم تبدیلی، گروپ ایڈمن کی پاور میں اہم اضافہ، جانئے

     یہ بات یاد رہے کہ اس فہرست کو ایڈمن کے علاوہ تمام گروپ ممبران بھی دیکھ سکتے ہیں، جس واٹس ایپ پر گروپ میں یہ فیچر ہوگا اس کی چیٹ میں ممبران کے گروپ چھوڑنے/ ریموو ہونے کا ببل صرف ایڈمن کو ہی نظر آئے گا

     فی الحال یہ عمدہ فیچر منتخب کردہ بیٹا صارفین کو ٹیسٹ کےلیے جاری کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو تمام صارفین استعمال کرسکیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads