بین الاقوامی یومِ ترجمہ، گوگل کی مقبولِ عام ترجمہ سہولت "گوگل ٹرانسلیٹ" کے بارے میں دلچسپ باتیں جو اکثر نہیں جانتے font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

بین الاقوامی یومِ ترجمہ، گوگل کی مقبولِ عام ترجمہ سہولت "گوگل ٹرانسلیٹ" کے بارے میں دلچسپ باتیں جو اکثر نہیں جانتے


30 ستمبر کو بین الاقوامی یومِ ترجمہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد پیشہ ورانہ مترجمین کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے

گوگل کی مقبولِ عام ترجمہ سہولت "گوگل ٹرانسلیٹ" کے متعلق چند اہم معلومات درج ذیل ہیں:

🟢 گوگل ٹرانسلیٹ ایک کثیر لسانی نیورل مشین ٹرانسلیشن سروس ہے جسے گوگل نے متن، دستاویزات اور ویب سائٹس کا ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے تیار کیا ہے

🟢 اسے 28 اپریل 2006 کو متعارف کرایا گیا

🟢 اس کا ویب سائٹ انٹرفیس، اینڈرائیڈ اور iOS کے لیے ایک موبائل ایپ استعمال کے لیے دستیاب ہے

🟢 اس کے علاوہ API کی صورت میں بھی دستیاب ہے جو ڈویلپرز کو براؤزر ایکسٹینشنز اور سافٹ ویئر ایپلی کیشنز بنانے میں مدد کرتا ہے

🟢 ستمبر 2022 کی رپورٹ کے مطابق گوگل ٹرانسلیٹ پر 133 زبانوں کے تراجم کی سہولت موجود ہے

🟢 اپریل 2016 تک کے اعداد و شمار کے مطابق گوگل ٹرانسلیٹ کے کل صارفین کی تعداد 500 ملین سے زائد بتائی گئی

🟢 روزانہ اس کے ذریعے تقریباً 100 بلین الفاظ کا ترجمہ کیا جاتا ہے

🟢 مئی 2013 کی رپورٹ کے مطابق 200 ملین سے زیادہ لوگ اس سہولت سے روزانہ فائدہ اٹھاتے ہیں

🟢 گوگل ٹرانسلیٹ سروس ایک زبان سے دوسری میں ترجمہ نہیں کرتی بلکہ آپ کے الفاظ کا انگریزی ترجمہ کرنے کے بعد مطلوبہ زبان میں ترجمہ کرتی ہے

مثال: اگر آپ فرانسیسی لفظ vous کا روسی زبان میں ترجمہ کرنا چاہیں گے تو گوگل ٹرانسلیٹ اس لفظ کا انگریزی ترجمہ you کرے گا اور پھر اس کا روسی ترجمہ ты آپ کے سامنے پیش کرے گا

🟢 کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں جن کو انگریزی میں ترجمہ کرنے سے پہلے بھی کسی اور زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے وہ یہ ہیں:

🔺 بیلاروسی الفاظ کو روسی زبان میں ترجمہ کرنے کے بعد انگریزی میں ترجمہ کیا جاتا ہے پھر مطلوبہ زبان کا ترجمہ سامنے آتا ہے

🔺 کتلونیائی زبان سے ہسپانوی پھر انگریزی پھر مطلوبہ زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے

🔺 گالیشیائی زبان سے پرتگالی پھر انگریزی پھر مطلوبہ زبان کا ترجمہ کیا جاتا ہے

🔺 ہیٹی کریول زبان سے فرانسیسی، اس سے انگریزی اور اس سے مطلوبہ زبان کا ترجمہ کیا جاتا ہے

🔺 کورین زبان سے جاپانی، اس سے انگریزی اور اس سے مطلوبہ زبان کا ترجمہ سامنے آتا ہے

🔺 سلوواک زبان سے چیک، اس سے انگریزی اور اس سے مطلوبہ زبان کا ترجمہ ہوتا ہے

🔺 یوکرینی زبان سے روسی، اس سے انگریزی اور اس سے مطلوبہ زبان میں ترجمہ سامنے آتا ہے

🔺 اردو سے ہندی، اس سے انگریزی اور اس سے مطلوبہ زبان کا ترجمہ کیا جاتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads