شریف خاندان کی کرپشن کے قصوں کو ملکی و غیرملکی چینلز اور اخبارات کی زینت بنے تو عرصہ ہو چکا، لیکن اب ان عجب کرپشن کی غضب کہانیوں پر مبنی دستاویزی فلم بھی بنائی جاچکی ہے
تفصیلات کے مطابق "انڈپنڈینٹ پی او وی" نامی غیرملکی یوٹیوب چینل کی جانب سے اس دستاویزی فلم کے شائع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
اس دستاویزی فلم کا نام "Behind Closed Doors" یعنی "بند دروازوں کے پیچھے" رکھا گیا ہے
اس دستاویزی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے، مکمل فلم کب منظرِعام پر آئے گی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں
اس دستاویزی فلم میں افریقہ اَن سینسرڈ کے صحافی جان ایلن نامو، ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کے ایمن حسینوف، ارشد شریف اور ریچل ڈیوس ٹیکا، او سی سی آر پی کے ٹام اسٹاکس، سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہزاد اکبر اور صحافی عرفان ہاشمی کے تعاون کو دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر ملاحظہ کریں:
0 تبصرے