معروف سینئر صحافی ارشد شریف کی وفات کے متعلق نامناسب ٹویٹ کرنے پر مریم نواز
کو سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ کئی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور اکثریت
صحافی برادری نے تنقید کا نشانہ بنایا
اسی اثناء میں سوشل میڈیا پر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا ایک ویڈیو
کلپ وائرل ہونا شروع ہوگیا جس میں کسی عورت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا،
اور دعویٰ کیا گیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے مریم نواز کو مخاط کرکے یہ الفاظ کہے
ہیں
میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی عورت پہ پھٹکار ایسی عورت پہ بغیرت... حرام کی پلی
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) October 25, 2022
خلیل الرحمان نے مریم نواز کو زمین بوس کر دیا pic.twitter.com/nrZt7ak7iS
جبکہ حقیقت میں یہ ویڈیو کلپ مارچ 2020 کا ہے اور اس میں مخاطب بھی ماروی سرمد
تھیں نہ کہ مریم نواز
مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں:
یاد رہے کہ مریم نواز نے شدید تنقید کے بعد متنازع ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا اور
معذرت بھرے الفاظ سے نیا ٹویٹ کیا
متنازع ٹویٹ کا سکرین شاٹ:
معذرت والا ٹویٹ:
My tweet was NOT aimed at mocking someone but about learning our lessons from the past. I am undoing the tweet & apologise for the hurt it may have caused to the aggrieved which never was my intention. May no one ever have to go through this pain. Prayers for the bereaved family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022
0 تبصرے