گلگت کا یوم آزادی یکم نومبر کو منایا جاتا ہے، اسی دن گلگت سکاؤٹس نے کمانڈنگ آفیسر برطانوی میجر ولیم براؤن کی زیرِقیادت 1947 میں اپنے وطن کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا اور گورنر گھنسارا سنگھ کو گرفتار کر لیا۔
تقسیم ہند کے بعد، گلگت سکاؤٹس نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران سابقہ شاہی ریاست کشمیر کی افواج کے خلاف بغاوت کی۔ میجر ولیم براؤن کے مطابق، گلگت اسکاؤٹس کے چند ارکان کے درمیان ایک خفیہ منصوبہ تھا کہ یکم نومبر 1947 کو مہاراجہ کی مسلح افواج کو علاقے سے بے دخل کرنے کے بعد وہ نئی ریاست "جمہوریہ گلگت استور" قائم کریں گے۔
اکثریت عوام کے شدید جذبات پاکستان کے حامی تھے اس کے پیشِ نظر 2 نومبر کو گلگت سکاؤٹ لائنز کے پرانے ٹاور پر میجر براؤن کی کمان میں پاکستانی پرچم لہرایا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا گیا۔
12 جنوری 1948 کو گلگت سکاؤٹس کے پہلے مقامی کمانڈر کرنل اسلم خان کو کمانڈ سونپ دی گئی۔
جنگِ کشمیر کے بعد، گلگت سکاؤٹس نے 1975 تک شمالی علاقہ جات میں نیم فوجی دستے کے طور پر کام کیا، بعدازاں اسے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں ضم کردیا گیا، انفنٹری کی پہلی اور دوسری بٹالین گلگت سکاؤٹس پر ہی مشتمل ہے۔
0 تبصرے