پاکستان سُپر لیگ 8: ڈرافٹس میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری، جانئے کتنے ممالک کے کھلاڑی شامل font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

پاکستان سُپر لیگ 8: ڈرافٹس میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری، جانئے کتنے ممالک کے کھلاڑی شامل


پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ڈرافٹس میں اب تک کون کون سا اہم غیرملکی کھلاڑی شامل ہوچکا ہے اور بیرون ممالک سے کتنے کتنے کھلاڑیوں نے اب تک PSL ڈرافٹس کےلیے رجسٹریشن کروالی ہے؟ اس کی معلومات منظرِعام پر آگئیں

PSL کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اب تک ڈرافٹس میں شمولیت اختیار کرنے والے اہم غیرملکی کھلاڑی درج ذیل ہیں:

راشد خان، شکیب الحسن، ڈیوڈ مِلر، ڈیوڈ مالان، مجیب الرحمٰن، وانندو ہاسارنگا، الیکس ہیلز، آرون فِنچ، جِمی نیشام، ریس ٹاپلی، ٹام کرن، وائین پارنل، لونگی این گیڈی، وین ڈرڈوسن اور داسن شاناکا

آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک میں سے اب تک شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد درج ذیل ہے:

نیدرلینڈز (15)، سکاٹ لینڈ (10)، یو اے ای (25) اور کینیڈا (10)

فُل ممبر ممالک سے کھلاڑیوں کی تعداد کچھ یوں ہے:

افغانستان (43)، آسٹریلیا (14)، بنگلہ دیش (28)، انگلینڈ (139)، آئرلینڈ (9)، نیوزی لینڈ (6)، جنوبی افریقا (25)، سری لنکا (60)، ویسٹ انڈیز (38) اور زمبابوے (11)

ذرائع کے مطابق PSL کے آٹھویں ایڈیشن کے ڈرافٹس رواں ماہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہیں

ڈرافٹس میں کون کون سی ٹیم پہلے کھلاڑیوں کو چُن سکے گی؟ اس کے بارے میں بھی اعلان کیا جاچکا ہے جس کے مطابق لاہور قلندرز کو پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے کھلاڑی کو چننے کی باری دی گئی ہے، اس کے علاوہ دیگر کی ترتیب ملاحظہ فرمائیں:


اس سے قبل مختلف کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تبدیلی کی تفصیلات بھی جاری کی جاچکی ہیں:


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads