ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کا مدِمقابل روایتی حریف بھارت ہوگا یا انگلینڈ؟ فیصلہ ہوگا آج
یہ بھی پڑھیں:
ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ”ایڈیلیڈ اوول“ میں 1 بجے کھیلا جائے گا
ہیڈ ٹو ہیڈ
بھارت اور انگلینڈ اس سے قبل 22 ٹی20 میچز میں مدِمقابل ہوچکی ہیں جن میں سے 12 مرتبہ بھارت اور 10 مرتبہ انگلینڈ نے میچ اپنے نام کیا
ٹی20 ورلڈکپ
بھارت
نے اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی، پہلے ہی ایڈیشن (2007) میں چیمپئن بنی اور 2014 میں رنر اَپ رہی جبکہ 2016 میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے
انگلینڈ
نے بھی اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی، 2009 میں میزبانی کی جبکہ 2010 میں چیمپئن بنی
ٹی20 رینکنگ
بھارت: 1st
★
انگلینڈ: 2nd
انفرادی کارکردگی
بھارت
نے اب تک کُل 190 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 122 میچ جیتے، 60 ہارے، 3 برابر اور 5 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے میچز کی تعداد 37 ہے جس میں 27 جیتے، 9 ہارے اور 1 بےنتیجہ رہا
انگلینڈ:
نے اب تک کُل 168 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 88 میچ جیتے، 72 ہارے، 2 برابر اور 6 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے ٹی20 میچز کی تعداد 25 ہے جس میں 13 جیتے، 11 ہارے اور 1 بےنتیجہ رہا
0 تبصرے