ٹی20 ورلڈکپ2022 اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، کوالیفائر اور سُپر12 کے میچز جہاں دلچسپ رہے وہیں شائقین کو ششدر کردینے والے بھی تھے جن میں کافی اَپ سیٹ دیکھنے کو ملے
کبھی موسلادھار بارش میچز کی منسوخی کا باعث بنی تو کبھی بوندا باندی میں کھلاڑیوں نے میچ کا مزہ لیا
کہیں بڑے بڑے سورماؤں کے بُرج اُلٹے تو کہیں کمزور ٹیموں نے مدِمقابل پر اپنی دھاک بٹھائی
کوئی ٹیم سرِفہرست رہنے کے باوجود آخری مراحل میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تو کسی ٹیم کو قسمت نے اگر مگر کے کھیل کی دشوار راہ سے چلاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی دلائی
یہ بھی پڑھیں:
ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ”سڈنی کرکٹ گراؤنڈ“ میں کھیلا جائے گا
ہیڈ ٹو ہیڈ
پاکستان اور نیوزی لینڈ اس سے قبل 28 ٹی20 میچز میں مدِمقابل ہوچکی ہیں اور قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا جن میں سے 17 پاکستان نے جیتے جبکہ 11 میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوئی
کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ 3 بار ہوچکا ہے اور تینوں مرتبہ شاہینوں کا پلا بھاری رہا
ٹی20 ورلڈکپ
نیوزی لینڈ
نے اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی اور 2021 میں رنر اَپ رہی
پاکستان
نے اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کی، 2007 میں رنر اَپ رہی جبکہ 2009 میں چیمپیئن بنی
ٹی20 رینکنگ
نیوزی لینڈ: 5th
★
پاکستان: 4th
انفرادی کارکردگی
نیوزی لینڈ:
نیوزی لینڈ نے اب تک کُل 179 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 93 میچ جیتے، 74 ہارے، 8 برابر اور 4 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے ٹی20 میچز کی تعداد 19 ہے جس میں 15 جیتے اور 4 ہارے
پاکستان
پاکستان نے اب تک کُل 213 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جن میں 130 میچ جیتے، 75 ہارے، 3 برابر اور 5 بےنتیجہ رہے جبکہ رواں برس کھیلے گئے ٹی20 میچز کی تعداد 24 ہے جس میں 13 جیتے اور 11 ہارے
0 تبصرے