یومِ ہنگور: جب پاک بحریہ کی آبدوز نے دورانِ جنگ کامیاب آپریشن کرکے ایک بھارتی بحری جہاز غرق کیا، دوسرے کو شدید نقصان، 250 بھارتی فوجی ہلاک font-family: 'Noto Sans Arabic', sans-serif; -->

Ad

Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads

یومِ ہنگور: جب پاک بحریہ کی آبدوز نے دورانِ جنگ کامیاب آپریشن کرکے ایک بھارتی بحری جہاز غرق کیا، دوسرے کو شدید نقصان، 250 بھارتی فوجی ہلاک

دسمبر 1971 میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی سمندری حدود کے گہرے پانیوں میں کامیاب مشن "ہَنٹر کِلر" سرانجام دیا، ہنگور کو 4 ستارۂ جرأت، 6 تمغۂ جرأت اور 16 اعزازی شمشیروں سے نوازا گیا

مشن کی تفصیل

کمانڈر احمد تسنیم کی زیرِقیادت اگست 1971 میں پہلے کامیاب جاسوسی مشن کے بعد پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا دوسرا "ہَنٹر کِلر" مشن بھی کامیاب
بھارتی بحریہ کے دو بحری جہاز کُھکری اور کرپان ممکنہ طور پر کراچی حملہ کرنے کےلیے نکلے، ہنگور نے بھارتی سمندری حدود میں کاٹھیاواڑ کے ساحل کے قریب 131 فٹ گہرائی سے دونوں کو کامیاب نشانہ بنایا
کُھکری فوجیوں سمیت غرق ہوگیا جبکہ کِرپان کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا اور وہ دُم دبا کر بھاگ گیا
بھارتی بحریہ نے مسلسل 4 دن سرچ آپریشن کیا، اندھا دھند گہرے پانیوں میں بمباری کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے
جنگِ عظیم دوم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جہاز کو ڈبویا تھا، ہنگور 13 دسمبر 1971 کو کامیابی سے ہمکنار ہوکر بخیر و عافیت کراچی بیس پہنچ گئی
اس واقعے میں  تقریباً 250 بھارتی افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ads